حویلی کوسٹر حادثہ،انسانی جانوں کے ضیاع پر 3رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں بھرتاں زیارت موڑ کے مقام پر کوسٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تحقیقات کیلئے ڈپٹی کمشنر حویلی نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

کمیٹی میں سب ڈویژن مجسٹریٹ حویلی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اور ڈی ٹی آئی بطور ممبر شامل ہونگے۔ کمیٹی چار دنوں میں  حادثے کی وجوہات کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر آفس حویلی سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کمیٹی اس بات کی بھی نشاہدہی کریگی کہ سڑک کی بندش کے بارے میں جاری پریس ریلیز کے باوجود گاڑی اڈہ سے کس کے کہنے پر روانہ ہوئی۔؟

کمیٹی مستقبل میں حادثات سے بچائو کیلئے تجاویز بھی دے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹرحادثہ کا شکار ہوئی تھی جس میں5 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حویلی کہوٹہ: مسافر کوسٹر کھوئی موڑ کے قریب حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Scroll to Top