نیلم : خواتین کی گاڑی پر بجلی کی تاریں ،7خواتین اور ڈرائیور شدید زخمی

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع نیلم کے علاقے اٹھمقام کے قریب گاؤں لالہ میں پولنگ کیلئے جانیوالی خواتین کی گاڑی پر اچانک بجلی کی تاریں گر گئیں۔

پولنگ کیلئے جانیوالی گاڑی میں سوار 7 خواتین اور ڈرائیور کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حادثہ لالہ 5/6 پولنگ اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پولنگ اسٹیشن پر عبدالقدیر کی جگہ عبدالقادر چھپ گیا: پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو شکایت بھیج دی

جہاں ووٹ پول کرنے کیلئے جانیوالی خواتین کی گاڑی بجلی کی تاروں کی زد میں آگئی۔ کرنٹ لگنے سے گاڑی میں موجود تمام افرادشدید زخمی ہوگئے، جبکہ زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونیوالی تین خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو بحفاظت گاڑی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کا مظفرآباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، انتخابی عمل پر اطمینان کا اظہار

بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔