مارکو روبیو

ایران انجام کے بغیر مذاکرات کی توقع نہ رکھے ، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف وہ اقدامات کرنے کیلئے تیار ہیں جو ماضی کی امریکی انتظامیہ نے نہیں کیے۔

اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران نے آج تک ڈونلڈ ٹرمپ جیسے صدر کا سامنا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اب انجام کے بغیر مذاکرات کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ چھوڑ دیں یا انخلاء کیلئے تیار رہیں ،امریکا کی اپنے شہریوں کو ہدایت

امریکی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے مؤقف کو دہراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایران عشروں سے جھوٹ بولتا رہا ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا آیا ہے اور مختلف فریقوں کو مذاکرات کے نام پر الجھاتا رہا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کی جانب واپس نہیں آتا، اسے مسلسل اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا اور اسرائیل نے ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا

امریکی حکام کے حالیہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی اور جوہری پروگرام سے متعلق اختلافات بدستور برقرار ہیں۔