سینئر ممبرمحمد احسن و سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد ڈویژن کے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ پہلے مرحلہ کی طرح دوسرے مرحلہ میں انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کریں۔
سینئر ممبرمحمد احسن و سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل نے کہا کہ آئینی ترمیم،انتظامی ڈھانچہ میں ترمیم یا تبدیلی کا عمل ووٹ سے ہی ممکن ہے۔
سینئر ممبر محمد احسن اور سیکرٹری راجہ محمد شکیل نے مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ ہونی ہے،مظفرآباد آباد ڈویژن کے عوام سے انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی اپیل ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرے خط پر ایکشن کمیٹی کا جواب آگیا گیا، بلاول بھٹو کا ایکس پر پیغام
سینئر ممبر الیکشن کمیشن محمد احسن نے کہا کہ اس سے پہلے میرپور میں پہلے مرحلہ میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور الیکشن میں بھرپور حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں معمول سے زیادہ 46 فیصد ٹرن آئوٹ رہا۔عوام کی طرف سے اپنی رائے کے اظہار کا بہترین طریقہ الیکشن ہی ہے،مظفرآباد میں حالات پرامن اورپرسکون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جملہ انتظامات مکمل ہیں،پولنگ میٹریل کی ترسیل اور پولنگ عملہ کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوگیا ۔ 2 اگست کو ڈویژن میں پرامن انتخابات کا انعقاد ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ میں الیکشن فائنل نہیں،رکاوٹ بننے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے،الیکشن کمیشن
ووٹ کے ذریعے ہی اپنے منتخب نمائندے ایوان میں بھیج کر آئین میں ترمیم سمیت اپنے مطالبات کو حتمی شکل دے سکتے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہیں۔
پولنگ کا عملہ پولنگ سٹیشنوں پر پہنچ چکا ہے،پہلے مرحلہ میں میرپورمیں پرامن انداز میں انتخابات کا انعقاد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو وہ اس کے لئے اپنے بیلٹ سے تبدیلی لائیں اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
انہوں نے کہا مظفرآباد میں حالات معمول پر ہیں،کہیں امن و امان کا مسئلہ نہیں،کوئیک رسپانس فورس بھی چوکس رہے گی۔میرپور ڈویژن کی طرح مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین نشستوں پر انتخابات کا انعقاد صاف،شفاف،آزادانہ اور منصفانہ ہوگا۔




