مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ جوائنٹ کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے میرے خط کا جواب موصول ہوگیا ہے ۔
میں نے جس میں ٹروتھ اینڈ ریکنسیلی ایشن کمیشن (Truth and Reconciliation Commission) کے قیام کی تجویز دی تھی، اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنی تجویز بھی ارسال کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں: پانچ بھارتی ایجنٹ گرفتار
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہر قیمتی جان کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے۔ اس وقت میری اولین ترجیح یہ ہے کہ موجودہ بحران کے خاتمے میں مدد کی جائے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور آزاد جموں و کشمیر میں جلد از جلد معمولاتِ زندگی بحال کئے جائیں۔
I have received JKJAAC’s response to my letter proposing the establishment of a Truth and Reconciliation Commission, together with their accompanying proposal.
Every loss of life is a national tragedy. My immediate priority is to help end the present crisis, bring relief and…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 1, 2026
انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا خیرمقدم کرتا ہوں کہ انہوں نے مجوزہ کمیشن کو آگے بڑھنے کے ایک ممکنہ ادارہ جاتی راستے کے طور پر قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کی توثیق اب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی بھی کرچکی ہے۔ میں ان کی تجویز کا بھی بغور جائزہ لوں گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ میں الیکشن فائنل نہیں،رکاوٹ بننے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے،الیکشن کمیشن
چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے بھی مشاورت کروں گا۔
وزیراعظم آزادکشمیر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے ابتدائی رائے حاصل کریں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا کسی متفقہ تجویز کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ بنیاد موجود ہے یا نہیں۔




