نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)وادی نیلم میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قافلے میں روز بروز اضافہ جاری ہے۔
یونین کونسل دودھنیال کے نواحی گاؤں منڈکرو سے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مینڈیٹ واپس،مختار یونس کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو احتجاج کرینگے، جاوید بڈھانوی
نئے شامل ہونے والوں میں مولوی عبد الحق، حاجی غلام قاسم، منگتا خان، (ر) حوالدار شاہ ولی اور شاہ زمان شامل ہیں، جنہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے نئے شامل ہونے والے کارکنان اور رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کے بیان کی اے آئی سے تیار ویڈیو،پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب
انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی تمام کارکنوں کو عزت، احترام اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔شاہ غلام قادر نے کہا کہ عوام کی بڑھتی ہوئی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور استحکام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔۔
جس کے باعث لوگ جوق در جوق جماعت میں شامل ہو رہے ہیں۔انہوں نے سابق لیگی اراکین (ر) صوبیدار محمد زمان، حاجی بشارت ،اجمل خان اور دیگر مقامی رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکنان کی محنت اور عوامی رابطہ مہم پارٹی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔




