مظفرآباد: چیئرمین بلاول بھٹو کے جلسہ عام کی تیاریاں ، شوکت جاوید میر نے انتظامات کا جائزہ لیا

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں چیئرمین بلاول بھٹو کے بڑے جلسہ عام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔

وہ علی الصبح ہی یونیورسٹی کالج گراؤنڈ پہنچے جہاں انہوں نے آمدہ جلسہ عام کی تیاریوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گراؤنڈ میں جاری مختلف انتظامی امور، سٹیج کی تیاری اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا تاکہ بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے موقع پر تمام انتظامات مکمل طور پر منظم اور شایانِ شان ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈریں اس وقت سے جب ہم کہیں یہ الیکشن نہیں مانتے، بلاول بھٹو نے انتباہ

بلاول بھٹو کے جلسے کی تیاریاں اور تنظیمی جوش و خروش:

ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر کی جانب سے علی الصبح گراؤنڈ کا جائزہ لینے کا مقصد تیاریوں کو وقت سے پہلے اور مؤثر انداز میں حتمی شکل دینا ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے کارکنان اور قیادت اس تاریخی جلسہ عام کے لیے پرعزم ہیں، جس کے لیے یونیورسٹی کالج گراؤنڈ مظفرآباد میں بھرپور انتظامات اور تیاریاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن: پیپلز پارٹی شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے: ن لیگ کا بلاول بھٹوکو جواب