جاپان : ہولناک زلزلہ، ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ، سونامی الرٹ جاری

ٹوکیو(کشمیر ڈیجیٹل)جاپان کے جنوبی علاقے میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلہ ، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں، حکومت نے سونامی الرت جاری کردیا

شدید زلزلے کے باعث ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ، ٹرینیں پٹڑیوں سے اتر گئیں۔ جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کیوشو جزیرے کے کماموتو صوبے کے قریب سمندر میں تھا اور یہ سطح سمندر سے تقریباً 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

زلزلے کے بعد حکام نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں ایک میٹر تک بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اونچی جگہوں پر منتقل ہو جائیں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

جاپانی نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ کے مطابق ایک میٹر تک بلند سونامی لہریں بعض علاقوں میں ریکارڈ بھی کی جا چکی ہیں۔ تاہم فوری طور پر بڑے پیمانے پر نقصانات یا جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بھر میں آج رات سے انٹرنیٹ سروس معطل، نوٹیفکیشن جاری

جاپانی حکومت نے کماموتو کے علاوہ ناگاساکی، کاگوشیما، فوکوکا، ساگا، اوئیتا اور میازاکی صوبوں کے لیے بھی ہنگامی زلزلہ وارننگ جاری کی ہے۔ یہ تمام علاقے جاپان کے جنوبی کیوشو خطے میں واقع ہیں۔

یہ ایک ہفتے کے دوران جاپان میں آنے والا دوسرا بڑا زلزلہ ہے۔ اس سے قبل 25 جون کو ملک کے شمالی حصے میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا، تاہم اس واقعے میں کسی ہلاکت یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وینزویلا میں 7.1 شدت کا زلزلہ ، عمارتیں لرز اٹھیں، الرٹ جاری

جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں زلزلے سب سے زیادہ آتے ہیں۔ یہ ملک بحرالکاہل کے زلزلہ خیز خطے ”رِنگ آف فائر“ میں واقع ہے اور چار بڑی ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر موجود ہے۔ جاپان میں ہر سال سیکڑوں زلزلے آتے ہیں، تاہم ان میں سے زیادہ تر کی شدت کم ہوتی ہے۔

رواں سال 20 اپریل کو جاپان کے شمالی علاقے میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے تھے اور ٹوکیو سمیت کئی مقامات پر عمارتیں لرز اٹھی تھیں۔

اس زلزلے کے بعد حکام نے بڑے زلزلے کے ممکنہ خطرے کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی تھی، جسے ایک ہفتے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔