اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں حالیہ احتجاجی تحریک کے پس منظر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے آفیشل سوشل میڈیا (ایکس) ہینڈل سے ایک انتہائی متنازع اور سنگین بیان سامنےآگیا۔
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے بیان میں کشمیری عوام کے تاریخی ہیروز اور تحریکِ آزادی کے بانی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مذکورہ سوشل میڈیا پوسٹ میں تحریکِ آزادیِ کشمیر کے کلیدی ستونوں، غازیِ ملت سردار محمد ابراہیم خان اور مجاہدِ اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے تاریخی کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں “غدار قرار دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: بیرون ملک سے آنیوالا تربیت یافتہ سنائپر گرفتار،اہم انکشافات متوقع
بیان میں تقسیمِ ہند کی مخالفت کرتے ہوئے اکھنڈ بھارت کے بیانیے کی بازگشت دکھائی دیتی ہے، جس پر سیاسی اور عوامی حلقوں کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں اور مبصرین کے مطابق، کالعدم ایکشن کمیٹی کے اس بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں کشمیری عوام کی الحاقِ پاکستان کے لیے کی جانے والی تاریخی جدوجہد اور نظریاتی اساس پر وار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:برنالہ،اراضی تنازعہ،اندھادھندفائرنگ، 5 افراد شدید زخمی
بانی رہنماؤں کی توہین اور الحاقِ پاکستان کی مخالفت پر مبنی اس بیانیے کو بھارتی موقف اور مودی حکومت کے پروپیگنڈے کی ہمنوائی قرار دیا جا رہا ہے، جس سے آزاد کشمیر کے عوام اور تحریکِ آزادی کے ہمدردوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔




