14 اگست بروز جمعہ کو سرکاری تعطیل، ہفتہ اور اتوار کے ساتھ لمبی چھٹیاں

اسلام آباد: اگست میں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے عوام کو مسلسل تین روز چھٹیاں میسر آئیں گی، جس سے سیرو تفریح اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع ملے گا۔

رواں سال 14 اگست بروز جمعہ یوم آزادی کی سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ اس کے فورا بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح شہریوں کو مسلسل تین روز آرام اور تفریح کا موقع میسر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لیے پیٹرول اور گاڑیوں کی سہولت بحال، جمعہ کی چھٹی ختم

عام طور پر لگاتار تعطیلات کے دوران لوگ اہل خانہ کے ساتھ سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں، سفری منصوبے بناتے ہیں یا مختلف تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

تاہم یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی پرچم کشائی، خصوصی تقریبات، ریلیاں اور جشن آزادی کی رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ شہری بھی اپنے گھروں، بازاروں اور شاہراہوں کو قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجائیں گے۔