حویلی کہوٹہ : آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیاجہاں فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹرگاڑی نمبر ( 2789) حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ پرتھاں زیارت کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ،عبدالروف ولد خان محمد خان (گاؤں پدر)، ملک شیرباز ولد صوبہ خان (گاؤں بھیڈی)، چوہدری محمد رشید ولد محمد دیں (گاؤں ممتاز آباد) خالد حسین ولد نیک محمد (گاؤں مندھار) اور زخمی ہونے والی شبنم نامی خاتون بھی ہسپتال میں دم توڑ گیکے ناموں سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقے بھرتھ زیارت کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں فارورڈ کہوٹہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ محمود گلی اور لسڈنہ کے درمیان صبح 5 بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کوسٹر میں 15 سے زائد مسافر سوار تھے۔ راستے میں شدید کورا (برفانی دھند) ہونے کے باعث ڈرائیور اور چند مسافر نیچے اتر کر سڑک کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران کوسٹر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی آفیسر سردار عدنان، نظارت راٹھور معہ نفری، تحصیلدار ممتاز آباد معہ عملہ، پاک آرمی، ڈرائیورز یونین حویلی، مقامی نوجوان، لواحقین اور دیگر شہری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔