آزادکشمیر انتخابات، نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، الیکشن کمیشن کا اعلان

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت باقاعدہ طور پر ختم ہو گیا ہے

جس کے بعد انتخابی عمل کے اگلے مرحلے یعنی ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مختلف حلقوں سے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، میرپور ڈویژن میں ووٹرز کے غیر معمولی ٹرن آؤٹ اور سیاسی جماعتوں کی مہم و تحریک پر چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اب مقررہ وقت ختم ہونے پر پولنگ کا عمل مکمل طور پر اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر الیکشن: پہلے مرحلےکی پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی، نتائج کا سلسلہ شروع

تاہم قانون کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر پہلے سے موجود ووٹرز کو اپنا ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جا رہی ہے جس کے فوراً بعد گنتی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے نتائج کے حوالے سے ایک اہم اور وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج کی وصولی اور ترسیل کا عمل مرحلہ وار جاری رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: جیالے کی شہادت افسوسناک ، الیکشن کمیشن فوری ایکشن لے ،بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مختلف ذرائع اور حلقوں سے موصول ہونے والے تمام ابتدائی نتائج غیر سرکاری اور غیر حتمی ہوں گے۔

جبکہ انتخابات کے حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان صرف اور صرف الیکشن کمیشن کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

انتخابات کے لمحہ بہ لمحہ نتائج اور تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے فوراً electionportal.pk کا وزٹ کریں۔