آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر دفتر ڈپٹی کمشنر مظفر آباد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے مظفر آباد شہر کے لیے فراہم کی جانے والی 10 الیکٹرک بسیں مظفر آباد پہنچائی جا چکی ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ان تمام بسوں کو سول سیکرٹریٹ مظفر آباد کی پارکنگ میں پارک کروا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا تحفہ، 10 الیکٹرک بسیں مظفرآباد پہنچ گئیں
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت:
آزاد جموں و کشمیر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ جملہ بسوں کو جنرل الیکشنز برائے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی 2026ء کے پُر امن اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے بعد عوام الناس کی سہولت کے لیے آن روڈ (on road) کیا جائے۔
ضلعی انتظامیہ کا موقف:
ترجمان ضلعی انتظامیہ مظفر آباد کے مطابق انتخابی عمل مکمل ہونے تک تمام بسیں سول سیکرٹریٹ، مظفر آباد کی پارکنگ میں ہی کھڑی رہیں گی تاکہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔




