اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما چوہدری لطیف اکبر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل قمر زمان کائرہ نے حلقہ 5کھاوڑا کے اسلام آباد میں مقیم کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کیا۔
کنونشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، جنہیں پارٹی قیادت نے خوش آمدید کہا۔
قمر زمان کائرہ نےاپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سیاسی کارکنوں کو عزت اور احترام دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے ہر دور میں پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اچھی سیاسی قیادت کا انتخاب کرنا عوام کے اپنے ہاتھ میں ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری لطیف اکبر کی بڑی کامیابی، جے یو آئی امیدوار مولانا فیض الحسن دستبردار
قمر زمان کائرہ نے چوہدری لطیف اکبر کو ریاست کی بہترین سیاسی شخصیات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
اس موقع پر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ماضی میں بھی مشکل ترین حالات میں انتخابات جیتے اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھا۔
لطیف اکبر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مریم نواز کی 10 بسیں بھی ضمیر نہیں خرید سکتیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں احتجاج کرنے والوں کے مطالبات قابلِ غور اور کسی حد تک قابلِ جواز ہیں: قمر زمان کائرہ
کنونشن کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




