ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ ان کے اس بیان نے ایک بار پھر امریکی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ صحافیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آپ کے لیے یہ شاید بہت بڑی خبر ہوگی مگر وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا امریکی افواج کو ایران پر ایک دن کیلئے حملے روکنے کا حکم

آئینی پابندیاں اور سیاسی ردِعمل:

صدر ٹرمپ دوسری صدارت کی مدت تقریباً نصف حد تک مکمل کر چکے ہیں۔ امریکی آئین کی بائیس ویں ترمیم کے سیکشن ون کے مطابق کوئی بھی شخص دو بار سے زیادہ صدر منتخب نہیں کیا جا سکتا۔

اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیسری ہی نہیں براہ راست چوتھی بار بھی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیے جانے پر لوگوں کو حیرت نہیں ہوئی ہے۔

قانونی ماہرین اور عوامی سطح پر قیاس آرائیاں:

اگرچہ آئینی پابندیاں ان کی اس خواہش کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، تاہم ان کے اس بیان نے سیاسی حلقوں، قانونی ماہرین اور عوامی سطح پر مستقبل کی امریکی سیاست کے حوالے سے نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران مذاکرات میں سنجیدہ،بڑے حملوں کا فیصلہ نہیں کیا، ڈونلڈ ٹرمپ