کالعدم ایکشن کمیٹی کلائنٹ نےتقریباً 3.6 ملین روپے کے آرڈرز دیئے ، را سہولت کار کا انکشاف

اسلا م آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سینئر اینکر وسیم بادامی کیساتھ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کر نیوالے را کے سہولت کار نے خصوصی گفتگو کرتےہوئے بتایاکہ آج کل لوگ اپنے اکاؤنٹس یا کاروبار کو اچھا بنانے کیلئے ٹولز خریدتے ہیں،

را سہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ کلائنٹس ہمیں اپنے اکاؤنٹ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں پھر بوٹس لگائے جاتے ہیں۔را سہولت کا ر کا انکشاف کیا کہ ایکشن کمیٹی کے کلائنٹ نے مجموعی طور پر ہمیں تقریباً 3.6 ملین روپے کے آرڈرز دیے تھے،

،راکے سہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنی ویڈیو اور پروڈیکٹ کی تشہیر کیلئے ہم سے سروس لیتے ہیں۔کمپنی سروس فراہم کرنے سے اکاؤنٹ کی ہیلتھ اچھی نظر آتی ہے ۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا کورس کر کے میں نے سروسز فراہمی کیلئے ویب سائٹس بنائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی ہڑتالوں پر عوامی تشویش، آزاد کشمیر میں ٹورازم انڈسٹری کو کروڑوں کا نقصان

را سہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں اسٹرائیک پیمنٹ ایک گیٹ وے ہے جو باہر سے پیسے پاکستان لانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

را سہولت کار کا کہنا تھا کہ اس نے مختلف ویب سائٹس بنا رکھی ہیں جو کلائنٹ کی پروموشن کیلئے تھیں کہ ایک شخص نے رابطہ کیا اور مجھے اپنی ویب سائٹ کی پرموشن کیلئے پاکستانی کرنسی میں بھاری رقوم فراہم کیں ۔

راسہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ ویب سائٹس پر ان کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتا تھا ۔20دن قبل جب اداروں نے مجھے پک کیا تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ کیا وجہ ہے کہ مجھ سے انویسٹی گیشن کی جارہی ہے ۔

انہوں نے مجھے بتایا کہ تم یہ کام کرتے رہے ہو، تو چونکہ مجھے اس حوالےسے کوئی علم نہیں تھا اور جب میں نے کانٹینٹ دیکھا تو معلوم ہوا کہ سارے کا سارا کانٹینٹ پاکستان کیخلاف تھا ۔

را سہولت کار نے مزید انکشاف کیا کہ اس کانٹینٹ میں عوام اور فوج کے درمیان تصادم دکھایا گیا تھا ۔ آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران جو معاملات بنے ان کی ویڈیوز جس میں فوج کو عوام کا قتل غارت دکھائی گئی تھی اور عوام پر فوج کا ظلم دکھایا گیا تھا۔

بیرون ممالک سے رابطہ کرنیوالےکلائنٹ نے مختلف ناموں سے اکاونٹس بنوا رکھے تھے جو پاکستانی اکائونٹس تھے اور نئے بنائے گئے تھے ۔ ان پر کوئی فالورز نہیں تھے اگر کوئی وی پی این استعمال کرتا ہے تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ اپنا اکائونٹ کہاں سے آپریٹ کررہا ہے ۔

را سہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے را سے رابطے کے تمام ثبوت میرے پاس موجود ہیں ۔کام کروانے والا کلائنٹ میرے پاس مارچ میں آیا اور بیس دن قبل اداروں میں مجھ سے انویسٹی گیشن شروع کردی تھی ۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اداروں کے ساتھ تعاون کیا اور مزید چیزیں کھل کر سامنے آئیں کہ یہ تو پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے ۔ اور آزادکشمیر کے اندر جو انتشاری صورتحال ہے اس پر بہت زیادہ فوکس کیا گیا تھا ۔

را سہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ میرے سامنے وہ کانٹینٹ رکھا گیا جو میری سروس کے ذریعے پروموٹ ہوا، وہ سارا کانٹیٹ ریاست مخالف تھا جس میں مختلف طرح کی پوسٹیں تھیں،

راسہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ ایسی پوسٹیں بھی تھی جو ہماری فوج اور عوام سے متعلق تھی۔کلائنٹ کی ایسی پوسٹیں بھی تھیں جس میں منفی بیانیہ تھا کہ لوگوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

را سہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اداروں سے بھر پور تعاون کیا اور انہیں کلائنٹ سے متعلق تمام معلومات دیں،اداروں نے جو جو پوچھا میں نے بتایا اور تعاون کرنا شروع کیا آہستہ آہستہ چیزیں سامنے آئیں۔

را سہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ اسٹرائیک پے منٹ بیرون ملک سے پیسے پاکستان لانے کیلئے استعمال ہوتا ہے،اسٹرائیک پے منٹ گیٹ وے مختلف ممالک کے بینکوں سے منسلک ہونے کی سہولت دیتا ہے،

را سہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب پروپیگنڈا عوام اور آرمی کیخلاف تھا، میں نے اداروں کو تمام تفصیلات شیئر کیں۔کلائنٹ نے ہم سے کشمیری عوام اور کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیلئے بہت سے دیوز خریدے،

را سہولت کار کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم تھرڈ پارٹی ایپ سے سروس لیتے ہیں تو وہاں پاکستانی کرنسی میں ادائیگی کرتے ہیں۔