چند منٹوں میں مفت فیس بک ویریفائیڈبلیو ٹک،میٹا کا بڑا اعلان

جی ہاں واقعی میٹا کی جانب سے ایک نئے فیس بک ویریفائیڈ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

میٹا کی جانب سے فروری 2023 میں اعلان کیا گیا تھا کہ انسٹاگرام اور فیس بک استعمال کرنیوالے صارفین ماہانہ فیس ادا کرکے اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائیڈ ( بلیو ٹک) کروا سکیں گے۔

یعنی آپ ماہانہ فیس ادا کرکے اپنے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کرسکتے ہیں اور یہ سبسکرپشن پلان دنیا بھر میں دستیاب ہے۔

مگر اب آپ اپنی فیس بک پروفائل پر مفت ویریفکیشن بیج یا ٹک حاصل کرسکتے ہیں اور درحقیقت ہر ایک کیلئے اس کا حصول آسان کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیرکے وارث آگئے،مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،مریم نواز

یہ پروگرام چہرہ شناخت کرنے والی ایک سیلفی اور آپ کی موجودہ پروفائلز فوٹوز کی جانچ پر مبنی ہوگا اور کمپنی کے مطابق یہ پورا عمل چند منٹوں میں مکمل ہو جائے گا۔

اس پروگرام میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد ہی شامل ہوسکیں گے۔

ایک بار جب آپ سیلفی ٹیسٹ پاس کرلیں گے تو ایک ویریفائیڈ ٹک فیس بک سائٹس اور سروسز کے مختلف حصوں میں آپ کے پروفائل نام کے برابر نظر آئے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپورڈیژن:انتخابی مہم 26جولائی سے قبل ختم،جلسوں،اجتماعات پرپابندی عائد

بس یہ بلیو ٹک نہیں ہوگا جبکہ اس سے تصدیق ہوگی کہ یہ ایک حقیقی انسان کی پروفائل ہے مگر یہ کسی فرد کے قابل اعتبار ہونے کی ضمانت نہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ یہ ٹک آپ مفت حاصل کرسکتے ہیں۔