مستونگ (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مصدقہ خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے’’ آپریشن العزم ‘‘کیا۔
سکیورٹی فورسز کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اس آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی اور زمینی کارروائیاں مربوط انداز میں کی گئیں۔
آپریشن العزم کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، جس سے گروپ کے آپریشنل نیٹ ورک کو کاری ضرب لگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی باجوڑ اور افغانستان میں کارروائیاں، کمانڈرسمیت 29دہشتگرد ہلاک
یہ آپریشن دہشت گردی کے خلاف جاری ان کوششوں کا حصہ تھا جن کا مقصد عسکریت پسندوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا اور خطے میں مستقبل کے حملوں کی روک تھام کرنا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک کہ اس خطرے کو مکمل طور پر ختم نہ کر دیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،فتنہ الخوارج کے 4 کارندے واصل جہنم
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ باقی ماندہ عسکریت پسندوں اور ان کے معاون نیٹ ورکس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔




