اسلام آباد: 26 نومبر کے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس سے وزیراعظم اور تمام وفاقی وزراء کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر کے احتجاجی واقعات پر وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے خلاف مقدمہ درج کرنے یا کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔ اسلام آباد کے جج افضل مجوکا نے سماعت کے بعد تحریک انصاف کی اس درخواست کو عدم جواز کی بنیاد پر باقاعدہ طور پر خارج کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ : عدالت نے مولانا فضل الرحمان کو طلب کر لیا، مقدمہ درخواست پر سماعت
بیرسٹر گوہر اور خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش:
سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ایڈووکیٹ خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا موقف پیش کیا۔ تاہم، جج افضل مجوکا نے دلائل سننے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو رد کر دیا اور معاملہ ختم کر دیا۔




