متحدہ مدارس کونسل کا فضل الرحمان کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار، پاک فوج کی حمایت کا اعادہ

متحدہ مدارس کونسل پاکستان نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے حالیہ موقف کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دینی مدارس، مذہبی تنظیموں اور تعلیمی بورڈز کا پاک فوج اور شہداء کے حوالے سے دیے گئے کسی بھی تضحیک آمیز یا منفی بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں متحدہ مدارس کونسل پاکستان نے کہا کہ ہم ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے شہریوں کا فضل الرحمان کے بیان پر شدید ردعمل ، معافی کا مطالبہ کر دیا

کونسل نے مزید تاکید کی کہ تمام دینی مدارس اور اتحاد باہمی طور پر قومی یکجہتی، ملک میں امن و امان کے قیام اور استحکامِ پاکستان کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم اور پاک فوج کے ساتھ مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔