نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)وادی نیلم کے نواحی گاؤں کٹھہ پیراں کے نالے میں کلاؤڈ برسٹ شدید ترین بارش ہونے سے نالے میں طغیانی آ گئی اور اس نے سیلابی صورتحال اختیار کر لی ہے۔
املاک کو نقصان:
سیلابی ریلے کی زد میں آکر کٹھہ پیراں نالے کے قریب واقع رہائشی مکانات سمیت متعدد دکانیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔
گاڑیاں بہہ گئیں:
مینگل نالے کے قریب پارک کی گئی متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نالے کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی ہیں۔
رہائشی علاقوں میں نقصان:
کٹھہ پیراں ویشڑیں میں بھی متعدد رہائشی مکانات کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔
مال مویشی کا نقصان:
نالے میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث آنے والے تیز ریلے میں مقامی لوگوں کے مال مویشی بھی بہہ گئے ہیں۔
انتظامیہ کی آمد:
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس کی موجودگی:
امدادی سرگرمیوں اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے نیلم پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود ہے۔
عوام کا ہجوم:
کٹھہ پیراں نالے میں کلاؤڈ برسٹ کی خبر پھیلتے ہی شاہکوٹ پل پر لوگوں کا شدید رش لگ گیا ہے۔
ٹریفک کی معطلی:
سیلابی صورتحال کے باعث مرکزی شاہراہِ نیلم پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمرہ زائرین کی تعداد میں پاکستان صفِ اول پر ، رواں سیزن میں 22 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ




