محمد نواز

آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ،قومی کرکٹر محمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی عائد

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسپن آل راؤنڈر محمد نواز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے بعد ان پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم، بحالی (ری ہیب) پروگرام مکمل کرنے کی صورت میں اس سزا کو کم کر کے ایک ماہ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 32 سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ رواں سال 7 فروری کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے بعد لیا گیا تھا، جس کی رپورٹ میں ممنوعہ مادے کے استعمال کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ون ڈےورلڈ کپ 2027 ،بی سی سی آئی کا روہت شرما کی جگہ نوجوان کرکٹرز کو تیار کرنےکا فیصلہ

پاکستانی کرکٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے یہ مادہ کھیل کے میدان سے باہر اور غیر مسابقتی ماحول میں لیا تھا، اور اس کا مقصد کھیل کے دوران اپنی کارکردگی کو بڑھانا ہرگز نہیں تھا۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق، محمد نواز پر تین ماہ کی پابندی کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہو چکا ہے، جب انہوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو معطل کیا تھا۔ اب قوانین کے تحت سزا قبول کرنے اور بحالی پروگرام میں شمولیت کی یقین دہانی پر ان کی عبوری معطلی کو ڈھائی ماہ گزرنے کے بعد ختم کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل، انگلینڈ کو شکست، ارجنٹینا فائنل میں پہنچ گیا

چونکہ نواز پہلے ہی ڈھائی ماہ کی معطلی کا عرصہ گزار چکے ہیں، اس لیے ری ہیب پروگرام مکمل کرنے پر انہیں مزید کسی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ تاہم، آئی سی سی نے تادیبی کارروائی کے طور پر 7 فروری سے یکم مئی 2026 کے دوران کھیلے گئے ان کے تمام میچز کے ریکارڈز اور انفرادی کارکردگی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔