روہت شرما

ون ڈےورلڈ کپ 2027 ،بی سی سی آئی کا روہت شرما کی جگہ نوجوان کرکٹرز کو تیار کرنےکا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینئر بیٹر روہت شرما کو انگلینڈ کیخلاف جاری سیریز کے بعد ون ڈے اسکواڈ سے مستقل طور پر باہر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان روہت شرما کا ون ڈے کیریئر اختتام کے قریب پہنچ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے مستقبل مزاجی کیساتھ ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے لیے نوجوان ٹیم تیار کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے، جس کی زد میں روہت شرما آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، سینئر سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے گزشتہ ہفتے روہت شرما کے ساتھ ایک اہم اور تفصیلی میٹنگ کی، جس میں انہیں ٹیم کے مستقبل کے سخت فیصلوں اور نئے منصوبوں سے واضح طور پر آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روہت شرما ابھی ون ڈے کرکٹ کھیلنا جاری رکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا، تاہم سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ نے نوجوان خون کو شامل کرنے اور طویل المدتی منصوبہ بندی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا فائنل : ایونٹ کو نیا رنگ دینے کا فیصلہ، اختتامی تقریب کے بعد ہوگا فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ

اس نئی حکمت عملی کے تحت نوجوان مایہ ناز اوپنر یشسوی جیسوال کو ون ڈے فارمیٹ میں مزید مستقل مواقع دیے جانے کی توقع ہے تاکہ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط اور متحرک اوپننگ جوڑی تیار کی جا سکے۔

سلیکٹرز نے روہت شرما کو دوٹوک انداز میں بتا دیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز کے بعد ان کے مستقبل کے کسی بھی پلان کا حصہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ اگر بی سی سی آئی اپنے اس فیصلے پر قائم رہتا ہے تو 19 جولائی کو تاریخی میدان لارڈز میں انگلینڈ کیخلاف کھیلا جانے والا میچ روہت شرما کے شاندار ون ڈے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مائیک ہیسن انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے شارٹ لسٹ امیدواروں میں شامل

روہت شرما کو ڈراپ کیے جانے کی خبروں نے بھارتی کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔