مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)حلقہ کھاوڑہ سے مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوارِ اسمبلی راجہ ثاقب مجید نے کہا ہے کہ انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔
عوام اب بیدار ہو چکے ہیں اور وہ ترقی و خوشحالی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ثاقب مجید نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے حلقے سے انشاء اللہ بھاری ماریجن سے جیتیں گے۔
انہوں نے کارکنوں اور ووٹرز پر زور دیا کہ وہ انتخابی عمل کو سنجیدگی سے لیں اور پولنگ کے دن پولنگ اسٹیشنز پر اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وارڈ ٹمبی کے معزز خاندان راجہ ثاقب مجید کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل
انہوں نے کہا کہ عوام کا ایک ایک ووٹ حلقے کی تقدیر بدل سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ووٹنگ کے دن زیادہ سے زیادہ لوگ گھروں سے نکلیں اور شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں۔
راجہ ثاقب مجید نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف اپنے حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد میری اولین ترجیح حلقہ کھاوڑہ کے بنیادی مسائل کا حل اور عوام کی فلاح و بہبود ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی و ریاستی قیادت کا مشن بھی ہمیشہ سے عوام کی خدمت اور ملک و قوم کی ترقی رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حلقہ کھاوڑہ میں راجہ ثاقب مجید کا طوفانی دورہ، پیپلز پارٹی کے سیاسی گڑھ ’میرا جانکی‘ سے درجنوں افراد ن لیگ میں شامل
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن جیت کر اپنی پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے۔




