آپریشن

بنوں و گردو نواح میں میں فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنہ الخواج کے 24 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) سکیورٹی فورسز نے بنوں اور اس کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج ‘ کے 24 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں اور اطراف کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 24 انتہائی مطلوب خوارج مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق افغان آرمی چیف سمیع سادات نے طالبان کی پاکستان میں دہشت گردی کی تصدیق کردی

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بنوں میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں اور خودکش دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا آغاز کیا ہے۔ یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں فورسز کا بڑا ایکشن: ’آپریشن شعبان‘ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 9 خارجی دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج: “ہلاک ہونے والے خوارج متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث تھے۔ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم غیر متزلزل ہے۔”