مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 24سدھنوتی 2 بلوچ کے انتخابات ایک امیدوار زاہد یٰسین کی وفات کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے ۔
اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کو تحریک کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے قوانین اور رولز کے مطابق الیکشن ملتوی کر دئیے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نشستوں کا معاملہ آئینی،کالعدم ایکشن کمیٹی کا احتجاج غیر آئینی،شہریوں کا ردعمل
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کیمطابق کسی بھی حلقہ انتخاب میں کسی بھی امیدوار کی وفات کی صورت میں الیکشن ملتوی کر دئیے جاتے ہیں ۔اس حلقہ کیلئے بعد میں شیڈول جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کو تحریک کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے قوانین اور رولز کے مطابق الیکشن ملتوی کر دئیے گئے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات؛ پاکستان پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم تیز ، بلاول بھٹو کے جلسوں کا شیڈول جاری
۔آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی حلقہ انتخاب میں کسی بھی امیدوار کی وفات کی صورت میں الیکشن ملتوی کر دئیے جاتے ہیں ۔اس حلقہ کے لئے بعد میں شیڈول جاری کیا جائے گا




