سینئر صحافی طلعت حسین نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے متعلق دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کو کسی سے رابطہ کرنا ہو تو اسے کسی تیسرے شخص کے ذریعے پیغام رسانی کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے اپنے مؤقف میں کہا کہ فوج کے پاس براہِ راست رابطے کے اپنے باقاعدہ ذرائع موجود ہوتے ہیں،
سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا تھا کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کسی فرد کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نشستوں کا معاملہ آئینی،کالعدم ایکشن کمیٹی کا احتجاج غیر آئینی،شہریوں کا ردعمل
طلعت حسین کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے کئے گئے دعوے حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔
طلعت حسین کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت کے پاس بہت سے لوگ موجود ہیں جن کےذریعے رابطہ کرسکتے تھےجن میں بزنس کمیونٹی ہو یا سیاستدان،مقامی شخصیات بھی موجود ،کشمیری بھی موجود ہیں کسی ایک فرد واحد کے ذریعے رابطے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل راٹھورکوبڑاجھٹکا، ضلعی صدر پیپلزپارٹی، 22کونسلرز، 4 ڈسٹرکٹ کونسلرزکامستعفی ہونے کا فیصلہ
سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیے جانے والے رابطوں کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔ ان کے مطابق یہ دعویٰ درست نہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کسی شخص کے ذریعے رابطہ کیا گیا۔
طلعت حسین نے کہا کہ اگر پاک فوج کو کسی سے رابطہ کرنا ہو تو اس کے پاس براہِ راست رابطے کے اپنے باقاعدہ ذرائع موجود ہوتے ہیں، اس لیے کسی تیسرے فرد کے ذریعے پیغام رسانی کی بات قابلِ یقین نہیں۔




