نشانات

الیکشن کمیشن؛سرکاری ملازمین 20 جولائی کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات 2026 کے سلسلے میں انتخابی ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کے لیے پولنگ کی تاریخ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سرکاری ملازمین 20 جولائی 2026 کو خصوصی پولنگ کے ذریعے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔

اس خصوصی انتظام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ 27 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں انتخابی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے باعث کوئی بھی سرکاری ملازم اپنے بنیادی ووٹ کے حق سے محروم نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آزادکشمیر کا پولنگ اسٹیشنز پرموثر سکیورٹی انتظامات کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے مظفرآباد سمیت ریاست بھر میں انتخابی عملے میں شامل تمام ملازمین کے لیے بروقت ووٹ ڈالنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: حقوق کی آڑ میں بلیک میلنگ ناقابل قبول ،الیکشن27جولائی کو ہو نگے،سیکرٹری داخلہ