میرپور(کشمیر ڈیجیٹل ) حکومت آزاد کشمیر کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ادارہ ترقیات میرپور نے 11565 پلاٹس میں سے9000پلاٹوں سے منتقلی اور خرید و ٖفروخت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
پابندی کے خاتمہ کے بعد شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے اب یہاں تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ادارہ کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور انجینئر راجہ محمود ممتاز راٹھور،ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ چوہدری امجد اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مرزا ذوالفقار نے یہاں ادارہ ترقیات میرپور کے کمیٹی روم میں پریس بریفنگ میںتفصیلات بتائیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔کمشنر میرپور ڈویژن کی ویڈیو لنک میٹنگ، شجرکاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر زور
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمود پلاکوی ایڈووکیٹ، ڈپٹی میئر محمد رمضان چغتائی، چیمبر آف کامرس کے صدر عمر شہزاد جرال،سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری جاوید اقبال،کشمیر پریس کلب کے صدر سید عابد حسین شاہ، انجمن تاجراں کے سہیل شجاع مجاہد،چوہدری محمد نعیم،راجہ خالد محمود خان،پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کے پروفیسر اذکار مرزا،خواجہ رشید لون،شیخ رشید سمیت شہری تنظیموں کے دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے۔
پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارہ ترقیات میرپور کے 11565پلاٹوں پر منتقلی اور خرید و فروخت پر لگی جانے والی پابندی کو حکومت آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی ہدایات کے مطابق ایسے9ہزار پلاٹس جو درست طور پر الاٹ ہیں اور مفاد عامہ کی جگہ کو متاثر نہیں کرتے کی خریداری اور منتقلی پر عائد پابندی ختم کردی
یہ خبربھی پڑھیں ۔۔کمشنر میرپور ڈویژن کی ویڈیو لنک میٹنگ، شجرکاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات پر زور
گئی ہے اس سے جہاں الاٹیوں،خریداروں،شہری تنظیموں اور اوورسیز کو پلاٹوں کی خریداری اور منتقلی کی وجہ سے جو پریشانی اٹھانا پڑ رہی تھی اس کا خاتمہ ہوگا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ 9ہزار پلاٹ کی حد تک پابندی کے خاتمہ کے حوالے سے خریدار بیان حلفی دے گا کہ ماسٹر پلان،سیکٹر پلان /نظر ثانی و منظوری پلاٹ کے سائز اور مقام تبدیل کیا گیا تو خریدار کو اعتراض نہیں ہوگا جبکہ 2017پلاٹ جو مفاد عامہ کی جگہ پر ہیں کی منتقلی اور خریداری پر پابندی عائد رہے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ شہری تنظیمیں اس ادارہ ترقیات کی بہتری کے حوالے سے تجاویز دیں۔مثبت تجاویز پر عملدرآمد کرکے ادارے کی بہتری کے لیے مزید اصلاحات لائی جائیں گی ہماری کوشش ہے کہ ادارہ ترقیات میرپور عوامی تواقعات پر پورا اترے۔
حکومت آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر کی ہدایات پر شہریوں کو بڑا ریلیف ملا ہے اس پابندی کے خاتمہ کے بعد اوورسیز سرمایہ کاری کریں گے اور پلاٹوں کی خرید و فروخت کا مرحلہ بھی جاری رہے گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کی ہدایات پر ادارہ ترقیات دیگر معاملات کو بھی درست سمت کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمود پلاکوی ایڈووکیٹ،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عمر شہزاد جرال،پروفیسر اذکار،چوہدری محمد نعیم،خواجہ شہزاد لون،سہیل شجاع مجاہد،چوہدری جاوید اقبال نے ادارہ ترقیات میرپور نے پلاٹوں کی منتقلی پر عائد پابندی اٹھانے پر صدر آزادکشمیر،وزیر اعظم آزادکشمیر،چیف سیکرٹری آزادکشمیر،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین،ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات محمودممتاز راٹھور اور اسٹیٹ آفیسر ایم ڈی اے چوہدری امجد اقبال کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ ترقیات کی نئی انتظامیہ نے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شہریوں کا درینہ مسئلہ حل کرلیا ہے جس سے ادار ے کے متعلق پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ہوگا۔