بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبرڈاکٹرارم بتول کاکہنا ہے کہ دنیابھر میں 80 کروڑ افراد امراض گردہ میں مبتلاہیں،10 افراد میں سے ایک شخص گردے کا مریض ہے۔
ضلع بھمبر میں چنار سنٹر کے پاس اس وقت 270 ناکارہ گردوں کے مریضوں کامفت علاج جاری ہے۔
گردوں کے امراض سے بچانے میں جملہ سوسائٹی کردارادا کرے اور بالخصوص خواتین زیادہ کردار ادا کرکے خاندان گھر محلے کواس موذی بیماری سے بچائیں
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسربھمبر ڈاکٹر ارم بتول نے خواتین ہیلتھ سٹاف کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گردوں کے امراض سے بچانے کے لیے اقدامات لینے چاہیے اور اس میں محکمہ صحت کا عملہ اور بالخصوص خواتین کیسے کردار ادا کی کر سکتی ہیں کہ پورے خاندان کے افراد کو امراض سے بچایا جائے،اس بارے میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔کلین گرین اینڈ مائی ڈریم سٹی مظفرآباد مہم شروع
ضلع بھر جملہ ہیلتھ سٹاف اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے تا ہم خصوصی طور پر خواتین ہیلتھ ور کرزاس میں زیادہ متحرک رہیں۔
جب خواتین کو ر ہنمائی ہوگی تو اس سے نہ صرف ایک پورا گھر بچے بلکہ سوسائٹی کے اندر بھی واضح تبدیلی نظر آئے گی، اگرمریض کو الٹیاں لگیں بھوک نہ لگے پیروں اور ٹخنوں میں سوجن ہو جائے سانس لینے مشکل ہو یا نیند نہ آئے یا کم پیشاب آنا شروع ہو تو اس کے لیے فوری طور پر گردوں کا ٹیسٹ کروانا ضروری ہوتا ہے گردوں میں پتھری بھی بے شمار مسائل پیدا کرتی ہے اور اس کے لیے طبی ماہرین کے یہ کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کو بھی سنجیدہ نہ لیں تو پیچیدگیاں بنتی ہیں ۔