اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کی ۔ اجلاس میں کشمیر کے حالیہ تنازعہ حل کیلئے ’’امن جرگہ‘‘ تشکیل دیدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کا امن جرگہ وزیراعظم، صدر مملکت، پاکستانی ریاستی مقتدر شخصیات سے رابطے اور ملاقاتیں کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عبدالماجد خان کو بڑا جھٹکا، خواجہ دلاور درانی کی ہزارہ میں دھوم
جرگہ آزاد کشمیر کی حکومت، سیاسی جماعتوں ،دینی قیادت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے بھی ملاقاتیں ، رابطے کرے گا۔
ذرائع کے مطابق امن جرگے میں ریٹائرڈ ججز، بیوروکریٹس اورسول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہیں۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کا کہنا تھا جماعت اسلامی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مسلسل رابطے اور ملاقاتیں کیں۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے حکومت بھی فوری بات چیت کا آغاز کرے، مقتدر قوتوں کو بھی اپنی سوچ کو بدلنا چاہیئے۔ ڈیڈ لاک کی وجہ سےکشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سماہنی، علی شان سونی کا تگڑا وار، ن لیگی رہنمائوں کا آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کی قربانیوں کا تقاضا ہے کہ فریقین اَنا اور ہٹ دھرمی سے گریز کریں،احتجاج کو پرامن رکھنا احتجاج کرنے والوں کی ذمہ داری ہے۔
ریاست بھی ایسا ماحول نہ بنائے جس سے احتجاج پر تشدد بنے، حکومت اور ریاستی ادارے بااختیار ہیں وہ اس مسئلے کا خود حل تلاش کریں۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت بشمول اپوزیشن اپنے آپ کو اس مسئلے سے لاتعلق نہ رکھے۔
انتخابات عوام کا حق اور آزاد کشمیر کے جمہوری کردار کیلئے اہم ہیں،بروقت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کراکے آزاد کشمیر کے عوام کا مینڈیٹ تسلیم کیا جائے۔




