پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)مالاکنڈ وگردونواح سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔
ذرائع کے مطابق زلزلے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 185 کلومیٹر ریکارڈ، مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلہ پیما مرکززلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بعض افراد گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال ناکام، ریاست بھر میں معمول کی زندگی بحال
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 185 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے، زلزلے کے جھٹکے بٹ خیلہ شہر سمیت مالاکنڈ کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر افتخار گیلانی پارٹی صدر شاہ غلام قادر کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ،منانے کی کوشش
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہریوں میں تشویش پائی گئی تاہم حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔
زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔




