سردار عدنان خورشید کی پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم تعیناتی کا امکان

مظفرآباد: پونچھ سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے معروف بیوروکریٹ سردار عدنان خورشید کو وزیراعظم آزاد کشمیر کا پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار عدنان خورشید کی بطور پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم تعیناتی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مالاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ

سردار عدنان خورشید ایک بااخلاق، متحرک اور تجربہ کار بیوروکریٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے دور میں بھی اہم انتظامی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اور سرکاری امور پر گہری دسترس رکھتے ہیں۔

ان کی ممکنہ تعیناتی پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ حلقوں کا کہنا ہے کہ سردار عدنان خورشید جیسے شائستہ مزاج اور عوام دوست افسر کی وزیراعظم ہاؤس اور کشمیر ہاؤس میں موجودگی سے سرکاری امور کی انجام دہی اور عوامی رابطوں میں بہتری کی توقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پمز سانحہ: ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت8 افسر معطل، بچہ بچانے والی نرس کو ایوارڈ کا اعلان

ذرائع کے مطابق بیرسٹر افتخار گیلانی کے دورِ وزارتِ عظمیٰ میں اہم انتظامی عہدوں پر تجربہ کار اور اچھی شہرت رکھنے والے افسران کی تعیناتی کے لیے مشاورت جاری ہے، جس کے تحت سردار عدنان خورشید کی بطور پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم تعیناتی بھی زیرِ غور ہے۔