مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ایک غیر فطری اتحاد قائم کیا گیا ہے،ہائبرڈ نظام ہے ، سیاست کیلئے زہر قاتل ہے ،جنہوں نے یہ نظام لایا انہیں صورتحال کا اندازہ نہیں ہے ۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے فارو ق حیدر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر حکومت شامل ہونے کا فیصلہ نواز شریف کا نہیں تھا دیگر پارٹی لیڈر شپ تھی نواز شریف انوار الحق کو جو وزیر اعظم کا ووٹ ڈلوایا گیا اس کے حق میں بھی نہیں تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت سے نہیں نکلنے دیا گیا اب ہمارے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے ، کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے ۔
لوگوں کے پاس جائیں تو کہتے ہیں آپ حکومت میں ہیں ہمیں منافق کہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، راجہ فاروق حیدر
عوامی ایکشن کمیٹی کو کہا تھا کہ سیاسی جماعت بنا کر الیکشن لڑیں پتہ چل جائے گا کتنے لوگ ساتھ ہیں ، اگر الیکشن لڑے تو آزاد کشمیر کی آئندہ سیاست پر اثر انداز ہوں گے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی والے الیکشن نہ بھی لڑے تو کسی کی حمایت ضرور کرینگے اور آنے والی سیاست پر بہر صورت اثر انداز ہونگے ۔
آزاد کشمیر میں جو نظام چل رہا ہے یہ کسی طور ریاست اور نہ ہی تحریک آزادی کے مفاد میں ہے
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ 87 میں جب ایک بڑی تحریک چلی تھی سکندر حیات وزیر اعظم تھے تو اس وقت ان کے ساتھ جماعت تھی راولا کوٹ میں کرفیو بھی لگا تھا
ابھی صورتحال مختلف ہے اب ایم ایل ایز کی حکومت ہے سیاسی جماعتوں کا رول ختم کیا گیا سیاستدانوںکو کنارے لگایا گیا ہے
غیر فطری اتحاد قائم کیا گیا اس نتیجہ افراتفری کی صورت میں ہی نکلنا ہے
یہ خبر بھی پڑھیں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، راجہ فاروق حیدر
آرڈیننس پر جو کچھ ہوا اس سے فائد سسٹم کو چلانے والوں کو ہوا ہوگا ، ریاست کو نقصان ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے ،اختیار میں کچھ نہیں لوگوں سے کیا بات کریں لوگ کہتے ہیں آپ حکومت میں ہیں آپ کیا بات کرتے ہیں ۔
نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے بندے نکال کرنئی جماعت بنائی جاسکتی ہے لیکن اس طرح بننے والی جماعت چل نہیں سکتی اس طرح کرینگے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میری خواہش ہے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں فیصلہ قیادت نے کرنا ہے لیکن اس وقت دونوں حلقوں میں مجھ سے موزوں کوئی نہیں ۔