نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )وادی نیلم کے بالائی علاقوں کے عوام کی مشکلات میں کمی نہ آسکی ،کیل سے تا ئوبٹ تک مرکزی شاہراہ نیلم بند ہونے کی وجہ سے بالائی علاقوں کا ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھمقام سے زمینی رابطہ منطع ہو چکا ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپور ٹ کے مطابق حالیہ برفباری کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، اٹھمقام سے عوام کا رابطہ منقطع ہوگیا ، بجلی نہ انٹر نیٹ ، بالائی وادی نیلم اندھیرے میں ڈوب گیا، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے موبائل بھی بند ہوچکے ہیں لوگوں کا اپنے عزیزوں سے رابطہ کٹ کرر ہ گیا۔
بجلی کے حوالے سے جب کشمیر ڈیجیٹل نے ذمہ داران سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ پول گرنے سے بجلی کی بندش کا سامنا ہے ،صورتحال کو جلد بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ محکمہ شاہرات کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراہ نیلم کیل سے جندر سیری کے درمیان فور بائی فور گاڑیوں کیلئے کھلی ہے ،جندرسیری سے تائوبٹ تک سڑک کی بحالی کام عارضی طور پر تعطل کا شکار ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔وادی نیلم ، برفانی تودے کی زد میں آکر جیپ حادثے کا شکار، متعدد افراد زخمی
موسم ٹھیک ہوتے ہی سڑک کی بحال کا کام دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا اس کے بعد ہی علاقے کی لنک سڑکیں بحال کی جاسکتی ہیں
لنک سڑکیں بحال نہ ہونے سے مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے لوگوں کو گھنٹوں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ۔مقامی ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث مظفر آباد ریفر کردیا جاتا ہے ۔
وزیر اعظم کی طرف سے ہلمت میں بھیجی گئی ٹیم کے پاس سہولیات ناکافی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو مظفر آباد ریفر کردیا جاتا ہے ، ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے ہلمت میں بھیجی گئی ٹیم اپنی فرائض انجام دے رہی ہے ،دستیاب سہولیات سے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے انتہائی تشویشناک حالت والے مریضوں کو مظفر آباد ریفر کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ کہ مرکزی شاہراہ کی بحالی کے بعد تمام مسائل کا حل ممکن ہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔جہلم ویلی، باغ، نیلم میں برفباری کے بعد زندگی منجمد، سڑکیں بند، تعلیمی تعطیل کا اعلان، بجلی غائب
شونٹھر ویلی میں سڑک کا کام بھی عارضی طور پر تعطل کا شکار ہے ایکسین برقیات کا کہنا تھا کہ بجلی کے پول گر ے ہوئے ہیں جنہیں دوبارہ نصب کیلئے وقت درکار ہوتا ہے اسی طرح بجلی کی تاریں گر جاتی ہے انہیں درست کرنے کیلئے بھی وقت درکار ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ کام جاری ہے جلد سے جلد بجلی کی بحال ممکن بنائیں گے ۔