مظفر آباد میں مرغی کے گوشت، پھلوں اورسبزیوں کے تازہ ریٹ جاری

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) مظفر آباد میں زندہ مرغی، مرغی کے گوشت اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ جاری کردئیے گئے ہیں ،انتظامیہ کی طرف سے دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق ہی اشیاء فروخت کریں، زائد قیمت وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مظفر آباد میں آج مرغی برائلر زندہ 225 روپے کلو فروخت ہورہی ہے،مرغ بریڈرگوشت 240، مرغ دیسی خالص 1050روپے ، مرغ گولڈن 850انڈے فی درجن(40تا50 گرام )278،انڈے فی درجن(51تا65 گرام )298 روپے میں فروخت ہورہے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں ۔۔مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ، نیا نرخ نامہ جاری
آلولال اول 70روپے ، دوئم 60 روپے،تھوم چائنہ 650روپے کلو ،پیاز سرخ80 روپے ،ٹماٹر 100 روپے،پھول گوبھی 40روپے کلو،فراش بین 160روپے،کریلہ 300کدو80روپے ،لیموں180روپے ، پالک گڈگی30روپے ،کڑم گنڈی30 گاجر 50 مٹر لمبا120کھیرا80روپے کلو،مولی30روپے کلوفروخت ہورہی ہے۔
سیب سفید 230اور 200 روپےکلو تک بک رہا ہے،سیب سفید گولہ 150روپے کلو،سیب کالا کلو240کیلا اول 270کینو410 روپے کے چار درجن،مالٹا بلڈ خان پور340، امرود پنجاب 270 روپے کلوانار 550 روپے کلو ،خربوزہ پیلا190،سیب ایرانی 400روپے کلو، اسٹابری 400 روپے کلو فروخت ہوگی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔برائیلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ پھل اور سبزیوں پر سٹیکرز یا قلمی ٹیگز لگائے جائیں تاکہ خریدار کو ان کی پہچان ہوسکے اور گاہک کے طلب کرنے پر دکاندار یا ریڑھی بان رسید دینے کے پابند ہونگے ۔

Scroll to Top