دیامر (کشمیرڈیجیٹل) سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد مکانات، رابطہ پل اور واٹر چینلز تباہ ،یامر میں گزشتہ رات مختلف وادیوں میں سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
مقامی پولیس کے مطابق سیلابی ریلوں سے متعدد مکانات، درخت، فصلیں، رابطہ پل، پن چکیاں اور واٹرچینلز تباہ ہوگئے، شاہراہِ قراقرم بھی مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک معطل ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دیامر:بادل پھٹنے سےتباہی،مکانات، فصلیں، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے
چلاس میں گونر فارم نرسری کے قریب سیلابی ریلے کے بعد شاہراہِ قراقرم رات سے ٹریفک کیلئے بند ہے، شاہراہِ قراقرم کی بندش سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سیلابی ریلے کی زد میں آکر متعدد دیہات میں کھڑی فصلیں، پھلدار درخت، واٹر چینلز، رابطہ پل اور پن چکیاں بھی تباہ ہوگئیں، جبکہ زرعی اراضی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
سیلاب کے باعث کئی علاقوں میں آمدورفت متاثر ہوگئی، آبپاشی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دیامر سیلاب، نجی ٹی وی کی اینکر خاونداور 4بچوں سمیت لاپتہ، سراغ نہ مل سکا
متاثرہ عوام نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری امدادی کارروائیاں، نقصانات کا تخمینہ لگانے اور بحالی کے کام جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔




