کوئٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)آئی جی بلوچستان پولیس کا شعبان آپریشن کے محاذ کا دورہ، جوانوں سے ملاقات، بہادری اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش
آئی جی محمد طاہر اور ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے فرنٹ لائن پر موجود جوانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حوصلہ افزائی اور کامیابی کی دعا کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی جی پولیس نے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ فتنہ الخوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
آئی جی پولیس محمد طاہر نے کہا کہ امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر کا دوٹوک اعلان، امن دشمن عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے
آئی جی بلوچستان محمد طاہر کا مزید یہ کہنا تھا کہہمیں اپنے پولیس شہداء پر فخر ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آئی جی بلوچستان پولیس کا جوانوں کے بلند حوصلے کو بھی سلام
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے ،سکیورٹی ذرائع
آئی جی بلوچستان محمد طاہر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی پیش قدمی جاری، بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے ۔
آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، آخری فتنے کے خاتمے تک امن مشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔




