طلباء کی ایکشن کمیٹی دھرنے میں شمولیت کی منصوبہ بندی، محکمہ تعلیم کا بڑا انتباہ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نےایکشن کمیٹی کی جانب سے طلباء کو راولاکوٹ میں دھرنے میں شریک کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق، متعلقہ اداروں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ وہ والدین کو اپنے بچوں کو ایسی سرگرمیوں میں شریک کرنے سے باز رکھیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لمبی عمر کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرنیوالا ارب پتی لاعلاج بیماری میں مبتلا

ہدایات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ طلبہ کو اسکول اور کالج کی یونیفارم میں احتجاجی سرگرمیوں میں لانا ان کی سلامتی کیلئے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ تعلیم نے مزید ہدایت کی ہے کہ اگر کسی اسکول یا کالج کے طلبہ ایسی سرگرمیوں میں شریک پائے گئے تو متعلقہ تعلیمی ادارے کی انتظامیہ کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق سخت تادیبی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار قمرالزمان کو بڑا دھچکا، سردار نیاز خان ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور انہیں تعلیمی سرگرمیوں تک محدود رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔