اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آذادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ممبر سید نظیر الحسن گیلانی نے پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز (ووٹس) کی چھپائی کے عمل کا جائزہ لیا۔
دورے کے موقع پر پرنٹنگ پریس آف پاکستان کے اعلیٰ حکام نے ممبر الیکشن کمیشن کا استقبال کیا اور انہیں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سانحہ نکیال:جاوید اقبال بڈھانوی ، ملک ظفراقبال کا سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان
حکام نے آگاہ کیا کہ اب تک جموں اور ویلی کے تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مکمل ہو چکی ہے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر کے 33 انتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ تیزی سے جاری ہے، جو جلد مکمل کر لی جائے گی۔
ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی نے پرنٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام مراحل کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ انتخابی شیڈول کے مطابق بیلٹ پیپرز کی بروقت ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔
اس موقع پر ایس ایس پی سکیورٹی سید ریاض بخاری نے ممبر الیکشن کمیشن کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردار تنویر الیاس سے سردار حسن ابراہیم کی اہم ملاقات،ملکر چلنے پر اتفاق
انہوں نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی حفاظت اور انہیں باحفاظت متعلقہ ریٹرننگ افسران تک پہنچانے کیلئے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے
تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ انتخابی مواد کی محفوظ ترسیل ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔ممبر الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ، پیکنگ، ترسیل اور سکیورٹی کے تمام مراحل میں شفافیت، احتیاط اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔




