محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج شدید گرمی اور حبس برقرار رہے گی جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں پر مغربی ہواؤں کا کمزور سلسلہ اثر انداز ہے جبکہ بلوچستان کے مغربی حصے پر کم دباؤ کا موسمی نظام موجود ہے، جس کے باعث مخصوص علاقوں میں بارش ہو گی۔
پیشگوئی کے مطابق کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں شام یا رات کے اوقات میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آج کن شہروں میں بارش ہوگی ؟ محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ اسلام آباد و گردونواح میں جمعہ کی شام یا رات کو گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کا 35 فیصد امکان ہے۔
پنجاب میں دوروز میں شدید گرمی اور حبس برقرار ر ہے گی ۔ البتہ آج جمعہ کو مری، گلیات، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال اور قصور میں کہیں کہیں آندھی اور بارش ہو سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔




