کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)نجی کمپنی کے کارگو طیارے کی تلاش کیلئے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا سرچ آپریشن کئی گھنٹوں سے تاجال جاری وساری ہے ۔
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے نے سمندر میں 12 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن کے دوران لاپتہ طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:قومی وقار کی لازوال داستان پر مبنی کیپٹن اسفند یار بخاریسریز جلد ٹی وی پردکھائی جائے گی
طیارے کا ملبہ اوڑمارہ کے ساحل سے 53نوٹیکل مائل جنوب کی جانب سے ملا۔مزید شواہد اور عملے کے ارکان کی تلاش کیلئے سمندر میں ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں ۔

پاک بحریہ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے بحری اور فضائی اثاثے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
شارجہ سے کراچی آنے والا کے نجی ایئرلائن کا ایک مال بردار طیارہ کراچی کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی : مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ملک محمد نواز خان کے قافلے پر فائرنگ، 2 افراد زخمی
نجی ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارہ گزشتہ رات شارجہ سے کراچی آ رہا تھا کہ رات 9 بج کر 21 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے،جن میں پائلٹ رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈ ماسٹر توفیق خان، اور انجینئرز عارف صدیقی اور محمد حامد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاپتا طیارے کی تلاش کیلئے بحری اور فضائی سرچ آپریشن جاری ہے تاہم نجی کمپنی کے کارگو طیارے کا 12 گھنٹے بعد امدادی ٹیموں کو ملبہ مل گیا جبکہ عملے کی تلاش تاحال جاری ہے۔
حکام کے مطابق رات 9 بج کر 21 منٹ پر طیارہ ریڈار پر تیزی سے نیچے آتا دیکھا گیا اور طیارے نے اچانک اپنی سمت تبدیل کی، جس کے بعد کراچی سے تقریباً 155 ناٹیکل میل مغرب میں طیارے سے ریڈار اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا۔





