پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی، عامر نذیر چوہدری آئی پی پی کا حصہ بن گئے

اسلا م آباد(کشمیر ڈیجیٹل) تحریک انصاف آزادکشمیر کی اہم وکٹ گر گئی ، حویلی میں بڑا سیاسی اپ سیٹ ، انجینئر عامر نذیر چوہدری نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پی میں شمولیت سے قبل انجینئر عامر نذیر چوہدری نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات بھی کی اور حلقے کی سیاست کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:سرکاری ملازمین کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع،تنخواہیں بند

ذرائع کے مطابق وزیراعظم فیصل راٹھور سے ملاقات کے بعدپی ٹی آئی رہنما انجینئر عامر نذیر چوہدری نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور سے عامرنذیر کی اہم ملاقات،بڑے سیاسی اپ سیٹ کا امکان

ذرائع کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما انجینئر عامر نذیر چوہدری نے اسلام آباد میں چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان اور صدر آئی پی پی آزادکشمیر سردار تنویر الیاس سے اہم ملاقات کی ۔

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے انجینئرعامر نذیر چوہدری کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں حویلی میں الیکشن لڑنے کیلئے آئی پی پی کا ٹکٹ بھی جاری کردیا۔۔