بلاول بھٹو سے چوہدری یٰسین،فیصل ممتاز راٹھور کی اہم ملاقات،آزادکشمیر بھر کے دورے کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال ، اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے سر جوڑ لئے، بلاول بھٹو نے آزادکشمیر کے ہر ضلع میں عوامی سطح پر رابطہ کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری یاسین اور جنرل سیکرٹری و وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ااہم ملاقات کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم سے نکل گیا: آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی عروج پر!

ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور انتخابی مہم کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں اور وہ انتخابی مہم کے دوران ہر ضلع کا دورہ کرکے عوام سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہی پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی اور انہوں نے عالمی سطح پر ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولا کوٹ دھرنے پر شیلنگ اور فائرنگ کے دعوے جھوٹے، کوئی کارروائی نہیں کی گئی: ترجمان آئی جی پولیس

بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ انتخابی مہم کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کیا جائے اور پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور گھر گھر پہنچا کر عوام کا اعتماد حاصل کیا جائے۔