آزادکشمیر انتخابات،مسلم کانفرنس نے37حلقوں میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

راولپنڈی:آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین سردار محمد ارشاد خان نے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، سیکرٹری جنرل میڈم مہرالنساء کی مشاورت کے بعد آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ جات سے جماعتی ٹکٹ کے لیے 37 اُمیدوار نامزد کر دئیے ہیں۔

مرکزی سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار واجد بن عارف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یل اے1ڈڈیال سے چوہدری شوکت علی، ایل 3شہر سے محمد شکور مغل، حلقہ ایل اے4 کھڑی شریف سے راجہ ظفر معروف، حلقہ ایل اے 5برنالہ سے مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، ایل اے6 سماہنی سے چوہدری خضر حیات امیدوار نامزد کردیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور کشمیر کا رشتہ ناقابل تنسیخ ، کسی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائیگا، سردار عتیق

ایل اے7بھمبر شہر سے راجہ طاہر اقبال خان، ایل اے9نکیال سے سردار عبداللہ طارق ایڈووکیٹ، ایل اے10 کوٹلی شہر سے ملک محمد رضوان ایڈووکیٹ، ایل اے 11 سہنسہ سے راجہ الیاس مصطفوی ایڈووکیٹ، ایل اے 13 کھوئی رٹہ سے راجہ محمد صغیر خان ایڈووکیٹ، ایل اے14غربی سے سردار عتیق احمد خان امیدوار ہوں گے۔

ایل اے15وسطی باغ سے سردار عبدالراشید چغتائی ایڈووکیٹ، ایل اے16 شرقی باغ سے ظفر اقبال عباسی، ایل اے 18 پونچھ۔1 عباسپور سے سید اظہر علی شاہ، حلقہ ایل اے19- پونچھ ہجیرہ سے سردار محمدسلیم خان ایڈووکیٹ، ایل اے۔20 پونچھ۔3 کھائی گلہ سے ڈاکٹر عرفا ن اشرف،حلقہ ایل اے21پونچھ4- -راولاکوٹ سٹی سے سردار اظہر نذرخان امیدوا نامزد کئے گئے ہیں۔

ایل اے -22-پونچھ-5- پاچھیوٹ سے سردارذکاء الرحمن چغتائی۔ حلقہ ایل اے -23-سدھنوتی-1- پلندری سے سردارعابد رزاق خان۔ حلقہ ایل اے -24-سدھنوتی-2- بلوچ سے رائے عبدالراؤف خان ایڈووکیٹ۔ حلقہ ایل اے-25-نیلم ویلی1- -شاردہ سے عابد عندلیب بٹ ایل اے۔26 نیلم۔2 اٹھمقام سے محترمہ شمیم علی ملک، ایل اے -27-مظفرآباد-1- کوٹلہ سے محمد سلیم اعوان۔حلقہ ایل اے -28-مظفرآباد2- -لچھراٹ سے سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ۔ حلقہ ایل اے۔29 مظفرآباد۔3 شہر سے سجاد انور عباسی، ایل اے30- مظفرآباد -4 ہٹیاں دوپٹہ سے سید تصور عباس موسوی۔حلقہایل اے -31-مظفرآباد5- -کھاوڑا سے راجہ مہتاب زرین ایڈووکیٹ۔حلقہایل اے -32-مظفرآباد6- -چکار سے سردار اسد شہزاد۔ایل اے -33-لیپہ ویلی سے گوہر زمان عباسی ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوٹلی میں مسلم کانفرنس کو بڑا دھچکا، عثمان کیانی سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

ایل اے -34- چوہدری محمد سعود مختار۔ حل حلقہ ایل اے۔35 جموں۔2 گجرانوالہ سے وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ، حلقہ ایل اے -36-جموں 3 سیالکوٹ سے محمد افضل ہمایوں۔حلقہ ایل اے -37-جموں -4- نارروال سے رانا صداقت اللہ خان۔حلقہ ایل اے۔39 جموں۔6 سے عبدالخطیب چوہدری،حلقہ ایل اے۔42 ویلی۔3 سے رانا سرفراز احمد،حلقہ ایل اے 44سے محترمہ مہرالنساء اورحلقہ ایل اے -45-ویلی پشاور سے خواجہ دلاور وانی کے نام شامل ہیں۔