آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے میٹرک نتائج 2026 کا اعلان، طالبات کی نمایاں برتری

میرپور: آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام میٹرک (سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ) فرسٹ اینول امتحانات 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتائج 18 اگست 2026 کو صبح 11 بجے بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے۔

نتائج میں طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں۔ سائنس گروپ طالبات میں تین امیدواروں نے 1200 میں سے 1184 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کنٹرولر امتحانات سکولز وقاص احمد کے مطابق ریاست میں انٹرنیٹ کی عام عدم دستیابی کے باوجود نتائج کی بروقت تیاری اور اشاعت چیئرمین آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور پروفیسر نذر حسین چوہدری کی قیادت اور رہنمائی کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 100 روپے مالیت پرائز بانڈز کے قرعہ اندازی نتائج، خوش نصیبوں کے نمبرز جاری

نتائج آن لائن دستیاب ہیں۔ آن لائن سہولت میسر نہ ہونے کی صورت میں طلبہ بورڈ کے فون نمبرز 05827960071، 05827960070، 05827960049، 135-05827960042 اور 05827960038 پر رابطہ کرکے اپنے نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔

سائنس گروپ طالبات:

سائنس گروپ میں سمیعہ چوہدری، امامہ مزمل اور مہروش نعیم عباسی نے 1200 میں سے 1184 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

دوسری پوزیشن: مخزارا شاہد اور نتالیہ محبوب نے 1183 نمبر حاصل کیے۔

تیسری پوزیشن: وردہ امجد، ادیبہ ظہیر، مومنہ شاہد، ثنا اعجاز اور ایمن اعجاز نے 1182 نمبر حاصل کیے۔

سائنس گروپ طلبہ:

پہلی پوزیشن: عبداللہ ریاض نے 1178 نمبر حاصل کیے۔

دوسری پوزیشن: احمد طاہر راجہ اور سرمد حفیظ اعوان نے 1176 نمبر حاصل کیے۔

تیسری پوزیشن: راجہ حسن علی نے 1175 نمبر حاصل کیے۔

جنرل گروپ طالبات:

پہلی پوزیشن: فریال عمران نے 1127 نمبر حاصل کیے۔

دوسری پوزیشن: امامہ فاطمہ نے 1110 نمبر حاصل کیے۔

تیسری پوزیشن: امریں مظہر نے 1108 نمبر حاصل کیے۔

جنرل گروپ طلبہ:

پہلی پوزیشن: عبداللہ مسعود توحیدی نے 1117 نمبر حاصل کیے۔

دوسری پوزیشن: محمد ایان نے 1110 نمبر حاصل کیے۔

تیسری پوزیشن: محمد اریب خان نے 1102 نمبر حاصل کیے۔

پوزیشن ہولڈرز کے تعلیمی ادارے:

سائنس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی سمیعہ چوہدری کا تعلق پیس ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ سہنسہ، ضلع کوٹلی، امامہ مزمل کا ریڈ فاؤنڈیشن کالج میرپور جبکہ مہروش نعیم عباسی کا ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول سنگر بٹھارہ، ضلع باغ سے ہے۔

سائنس گروپ طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے عبداللہ ریاض کا تعلق گورنمنٹ ہائی سکول گوراہ، ضلع سدھنوتی سے ہے۔

جنرل گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فریال عمران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مکھیا لہ، ضلع باغ سے ہیں، جبکہ جنرل گروپ طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے عبداللہ مسعود توحیدی ضلع باغ کے پرائیویٹ امیدوار ہیں۔