مظفرآباد(سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات کے جاری شدہ انتخابی شیڈول میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادر اشارہ کریں تو کسی کو بھی الیکشن مہم نہیں چلانے دینگے ، چوہدری شفقت کی دھمکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ، جو پہلے 3 جولائی مقرر تھی، اب بڑھا کر 4 جولائی شام 5:00 بجے تک کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ایران کی محبت باہمی،پیار نہ ہوتا تو پاکستان کی ثالثی قبول نہ کرتے،اسماعیل بقائی
ترمیم کے مطابق امیدوار اب 4 جولائی شام 5:00 بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ انتخابی شیڈول کے دیگر مراحل بدستور الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق برقرار رہیں گے۔




