نمازِ جنازہ

وزیراعظم شہباز شریف آج آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی رحلت پر دارالحکومت تہران میں نمازِ جنازہ اور الوداعی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

لاکھوں سوگواروں کی ممکنہ شرکت کے پیشِ نظر تہران بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہید سپریم لیڈر کا جسدِ خاکی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع ‘امام خمینی حسینیہ’ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں عوام کو ان کا آخری دیدار کرایا جا رہا ہے۔

خامنہ ای کے انتقال پر ایران بھر میں فضا رقت آمیز ہے اور شہری اپنے محبوب رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنےکیلئے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں۔

نمازِ جنازہ کے پرامن انعقاد کیلئے مصلیٰ الکبیر سمیت تمام حساس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت کے بعد تیل قیمتوں میں مزید کمی
ایرانی حکام کے مطابق سپریم لیڈر کی تدفین 8 جولائی کو مشہد مقدس میں کی جائے گی، جبکہ عراق کے مختلف شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی تعزیتی و دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف آج ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان بھی شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایرانی قیادت سے ملاقات میں مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تہران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ 5 جولائی تک قیام کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دوحہ ،امریکا ،ایران مذاکرات میں بڑی پیشرفت ،بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
ترکیہ کے اس دورے کے دوران وہ مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں شرکت کریں گے، جسے خطے میں سفارتی روابط اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔