احمد صغیر ، دیوان علی چغتائی کا ٹکٹ مشکوک قرار،متبادل امیدواروں کی تلاش

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے پیپلزپارٹی چھوڑتے ہی پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ، احمد صغیر ،دیوان علی چغتائی کے ٹکٹ مشکوک قرار دیدیئے ۔

نامور صحافی کاشف میر کے مطابق وزیرحکومت احمد صغیر اورموجودہ حکومت کے وزیرتعلیم دیوان علی چغتائی کی جگہ متبادل امیدواروں کو الیکشن لڑانے کیلئے پارٹی قیادت نے سرجوڑ لئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑ گئی،راجہ عبدالقیوم خان پارٹی سے مستعفی

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی سے رخصتی کے بعد پارٹی قیادت نے دیوان علی چغتائی اور احمد صغیر ، جاوید بٹ کو مشکوک قرار دید یا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ان رہنمائوں کو سردار تنویر الیاس کے قریبی سمجھا جارہا ہے جو پارٹی کیلئے کسی بھی وقت درد سر بن سکتے ہیں ۔

احمد صغیر ،دیوان علی چغتائی کی جگہپیپلزپارٹی کومتبادل امیدواروں کی تلاش، جاوید بٹ کی جگہ حمزہ مجید بزمی یا ذیشان مہدی کو الیکشن لڑانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: ایک اور بڑا اپ سیٹ، ملک ذوالفقار علی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

ذرائع کے مطابق سردار احمد صفیر کی جگہ ڈاکٹر عمر عزیز ، یا سید دلاور بخاری کے نام بھی زیر غور ہیں ، جبکہ دیوان علی چغتائی کے متبادل پر بھی مشاورت جاری ہے ۔

تینوں شخصیات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کےقریبی ساتھی سمجھےجاتے ہیں اور اب پیپلز پارٹی قیادت ان پر اعتبار کرنے سے گریزاں ہے۔