نیلم، محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے درختوں کی بے دریغ کٹائی

 نیلم( راجہ ساجد سے) وادی نیلم میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے سرسبز درختوں کی غیرقانونی کٹائی دھڑلے سے جاری، حکوتی پابندی کے باوجودتینوں ڈویژنز میں درختوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے جنگلات 6لاکھ71ہزار985ایکڑ رقبے پر مشتمل ہیں جس کے 3 ڈویژن قائم کئے گئے ہیں ، تینوں ڈویژن ہا میں جنگلات کا بلا دریغ کٹائی کاسلسلہ جاری ہے۔

کیرن ، شاردہ اورکیل ڈویژن میں چینسا مافیا نے عیدی مہم شروع کر رکھی ہے اورتینوں ڈویژنز میں ٹمبر مافیا درختوں کی کٹائی میں مصروف ہے، کیرن میں بالن کے نام پر بھی درخت کاٹے جا رہے ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق حکومتی پابندی کے باوجود درختوں کی کٹائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور سرسبز جنگلات کو چٹیل میدانوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

درختوں کی بے دریغ کٹائی سے ریاست کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، حکومت کو جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

ناظم جنگلات سرکل نیلم اسدہمدانی نے کشمیرڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیلم میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کو روکنے کے لیے تینوں ڈویژنز ہا کو واضع ہدایات دے رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کا کوئی بھی اہلکار جنگلات کےغیرقانونی کٹائو میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی، لوگوں کی ضرورتوں کو مدنظررکھتے ہوئے ٹی ڈی کوٹہ کا اجراء بھی شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں؛ محکمہ جنگلات پٹہکہ کی بڑی کارروائی،لاکھوں مالیتی لکڑ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،ٹرک ضبط

Scroll to Top